بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

این ڈی ایم اے نے مون سون کے مزید 2 خطرناک اسپیل سے خبردار کردیا ؂

datetime 18  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کے مزید 2 اسپیل آ رہے ہیں جو اس سے بھی زیادہ سخت ہیں۔وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا پاکستان مون سون کے ساتویں اسپیل سے گزر رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، شمالی علاقوں سے جب گلیشیئرز سے پانی آئے گا تو نشیبی علاقوں میں تباہی ہو گی۔انہوںنے کہاکہ دو چار دنوں میں خیبر پختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ ہوئے ہیں، گلیشئرز پگھلنے اور کلاؤڈ برسٹ ہونے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا، حالیہ مون سون سیزن میں اب تک 670 افراد جاں بحق اور ایک ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، 80 سے نوے افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہاکہ کلاؤڈ برسٹ اور علاقائی بارشوں کی مزید پیشگوئی ہے، دو مون سون اسپیل مزید آرہے ہیں جو سخت ہیں، ستمبر تک صورتحال معمول پر آ جائے گی۔انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے ترجیح لوگوں کو ریلیف کیمپ میں پہنچانے پر ہے، مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کردیے گئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں میڈیکل سہولتیں بھی دی جا رہی ہیں، سیلاب متاثرین کو پبلک عمارتوں میں رکھا گیا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں راشن اور دیگر سامان بھیجا جا رہا ہے، متاثرین تک یہ امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گلگت کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے، لیکن مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد ہی نقصانات کی اصل صورتحال سامنیآسکے گی، تمام ڈیٹا متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…