جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

datetime 18  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی نے معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں یہ مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ اداکارہ کی موت کو پولیس نے خودکشی قرار دیا، لیکن شواہد اس کے برعکس ہیں۔ عبدالاحد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق حمیرا اصغر کی موت 7 اکتوبر کو ہوئی، مگر ان کا موبائل فون فروری 2025 تک استعمال ہوتا رہا۔

اس دوران متعدد نمبروں سے کالز کی گئیں، حتیٰ کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے پروفائل تصویر بھی ہٹائی گئی اور بعد میں نمبر بند کر دیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ میک اپ آرٹسٹ سمیت کئی افراد نے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن جواب نہیں ملا۔ وکیل کے مطابق، لاش پر موجود نشانات اور شواہد اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ معاملہ قتل کا ہے، مگر پولیس اسے خودکشی ظاہر کرنے پر بضد ہے۔عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور بیانات کا جائزہ لینے کے بعد یہ قرار دیا کہ کیس قابل دست اندازی جرم بنتا ہے، لہٰذا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…