اسلام آباد(نیوزڈ ڈیسک)مصنوعی دل کا صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہے خون پمپ کرنا، لیکن آج کل کے مصنوعی دل عموما مشینی آلے ہوتے ہیں جو گوشت پوست کے انسان میں کچھ معیوب محسوس ہوتے ہیں۔اب کارنل یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے فوم سے بنا ایک مصنوعی دل تیار کیا ہے جو ناصرف کام میں قدرتی دل جیسا ہے بلکہ دکھائی بھی ویسا ہی دیتا ہے۔یہ فوم دراصل ایک نیا پولیمر ہے جو کسی بھی شکل میں ڈھل سکتا ہے، جس کے اندر موجود مساموں سے خون پمپ ہو سکتا ہے۔کارنل یونیورسٹی کی اس دریافت سے اگر حقیقی مصنوعات بننے لگیں تو اس کا سب سے بہترین اور محفوظ استعمال مصنوعی اعضا بنانے میں ہو گا۔یہ فوم نا صرف نرم اور لچکدار ہے بلکہ زیادہ موثر بھی ہے، جس سے انفرادی مریضوں کی ضرورت کے مطابق باآسانی مختلف سائزوں میں ڈھالا جا سکتا ہے۔اس فوم کو روبوٹک شعبے میں بھی بھرپور طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں