سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے خلاف 18 گیندوں کا اوور کرنے پر جانچ کی زد میں آئے تھے۔آسٹریلیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کی اور سعید اجمل کی چھ وکٹوں کی بدولت 11.5 اوورز میں صرف 74 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، گرین شرٹس نے بغیر وکٹ کھوئے 75 رنز بنا کر میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔تاہم جان ہیسٹگنز کے عجیب و غریب اوور سے بھی پاکستان کو فائدہ ہوا جس میں انہوں نے 12 وائیڈز اور ایک نوبال کی، نتیجتاً صرف پانچ گیندوں پر 20 رنز بن گئے۔
دو ہفتے کے بعد ہیسٹنگز نے انکشاف کیا کہ اگلے دن ان سے اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ کیا جس میں مجھ سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی جانب سے بھی پیغامات موصول ہوگئے۔فاسٹ بولر کے مطابق اینٹی کرپشن والوں نے کہا کہ آپ نے کل رات ہمیں مشکل میں ڈال دیا، فاسٹ بولر نے پوچھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں نے میچ فکسنگ کی ہے؟انہوں نے کہا کہ نہیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ آپ پچھلے سات سالوں سے کیا کررہے ہیں۔’ میں نے کہا کہ ‘میں کرپٹ نہیں ہوں۔ہیسٹنگز کے مطابق یہ مضحکہ خیز نہیں ہے لیکن یہ ان میں سے ایک ہے جس کی آپ وضاحت نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ جان ہیسٹنگز ریٹائر ڈ پلیئر ز کی لیگز کے ساتھ 2022 سے منسلک ہیں۔پاکستان چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کے خلاف میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔