اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے ناگول میں ایک دلخراش واقعہ اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ نوجوان راکش بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے اچانک گر گیا اور دل کا دورہ پڑنے سے جانبر نہ ہو سکا۔راکش، جو ضلع کھمم کے تھلادا گاؤں سے تعلق رکھتا تھا، سابق ڈپٹی سرپنچ گنڈلا وینکٹیشورولو کا بیٹا تھا۔ وہ ناگول میں رہائش پذیر تھا اور ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتا تھا۔ واقعہ شام تقریباً 8 بجے پیش آیا جب راکش اپنے دوستوں کے ہمراہ بیڈمنٹن کھیل رہا تھا۔
کھیل کے دوران وہ یکدم زمین پر گر پڑا، جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر سی پی آر (CPR) دے کر اس کی جان بچانے کی کوشش کی۔ تاہم طبیعت بگڑنے پر اُسے فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں راکش کے اچانک گرنے اور اُسے بچانے کے لیے کی جانے والی کوششیں دیکھی جا سکتی ہیں۔