اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ 2025؛ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاء کپ 2025 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سربراہ ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس’ پر ایشین ایونٹ کے میچز کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میچز 9 سے 28 ستمبر کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 ستمبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔

ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، تمام مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق ایشیاکپ 2025 کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، سپر فور مرحلے کے میچز 20 سے 26 ستمبر کے دوران جبکہ فائنل مقابلہ 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کیخلاف کھیلے گا، دوسرے مقابلے میں پاکستان کا سامنا روایتی حریف بھارت سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم 17 سمتبر کو متحدہ عرب امارات کیخلاف میدان میں اْترے گی۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے کی ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ بی میں بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…