پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ،کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

datetime 26  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی ٹی 20 فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔آئی سی سی کی نئی درجہ بندی کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجہ بہتری کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 4 درجے بہتری کے بعد 10ویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی 20 بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے آؤٹ آف فام رہنے والے پاکستان کے بابر اعظم نئی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد 13ویں پوزیشن جبکہ محمد رضوان 1 درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔اس کے علاوہ بلے بازوں میں بنگلادیش کے تنزید حسن 18 درجہ بہتری کے ساتھ 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور سرفہرست ہیں۔

بنگلا دیش کے مستفیض الرحمٰن 17 درجے ترقی کر کے نویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجہ ترقی کر کے 10ویں جبکہ بنگلادیش کے مہدی حسن نے بھی 9 درجے کی چھلانگ لگا کر 16ویں نمبر پہنچ گئے ہیں۔بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا ٹی 20 آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز 7 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…