اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 487 تک پہنچ گئی۔پروگرام مینجر ڈینگی سیل ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کراچی سمیت اندرون سندھ میں ڈینگی کے 229 کیسز رپورٹ ہوئے۔ڈینگی سے متاثرہ افراد میں 2ہزار 424 کا تعلق کراچی سے ہے۔ کراچی میں رواں سال ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔