کراچی (این این آئی) اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کے فلیٹ سے پولیس کو نئے ثبوت مل گئے۔پولیس کو حمیرا کے فلیٹ میں 3 سے 4 جگہ پر مٹی کے برتن میں رکھا سفید پاڈر ملا جس کے بعد پولیس نے اس پاڈر کو کیمیکل تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بظاہر اتنی جگہوں پر سفید پاڈر رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کیمیکل تجزییکے بعد ہی معلوم ہوسکے گاکہ سفید پاڈر کیا ہے اور پولیس اب تک اس بات کی کھوج میں ہے کہ لاش کی بدبو کیوں نہیں پھیلی؟ ممکنہ طور پر سفید پاڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو۔پولیس ذرائع کے مطابق اداکارہ کے کپڑے بھی فلیٹ سے لیکر کیمیکل تجزیے کے لیے بھیجے جائیں گے۔واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی تھی اور وہ گزشتہ 7 سال سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں۔