اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیو سینا کی جانب سے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملے کے بعد بھارتی ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی ایمپائر علیم ڈار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔انہیں کہا گیاہے کہ وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام نہ دیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔