بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

مردان حادثے میں جاں بحق 14 سالہ لڑکے کے اعضاء عطیہ، ڈونر کا نام نصاب میں شامل کرنے کا اعلان

datetime 19  جولائی  2025 |

مردان (این این آئی)مردان کے ایک خاندان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے 14 سالہ بیٹے، جواد خان کے اعضاء عطیہ کر دیے جنہیں 5 مریضوں میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی ہاؤس کے پی میں بعد ازمرگ انسانی اعضاء عطیہ کرنے والے مردان سے تعلق رکھنے والے خاندان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت کی کرسی مرحوم جواد کے والد کو سونپی گئی۔وزیرِاعلیٰ کے پی، علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ایسے کار خیر سے نیک کاموں کی ترغیب ہوتی ہے۔

انہوں نے تقریب کے دوران تعلیمی نصاب میں جواد کے نام پر مضمون اور مردان میں گاؤں کے لیے سڑک کی تعمیر اور مقامی اسپتال کو جواد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے مرحوم کے اہل خانہ کو عمرہ پر بھیجنے کا بھی اعلان بھی کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے رہائشی ایک خاندان نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے اپنے بیٹے، 14 سالہ جواد خان کا جگر ، گردے اور آنکھوں کے پردے پانچ مریضوں کو عطیہ کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…