ساہیوال (این این آئی)نواحی چک 95 بارہ ایل میں ماں سے جھگڑا کرنے کی رنجش پر بیٹے نے باپ طارق محمود کو گولی مار دی موقع پر جاںبحق ہوگیا۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے طارق محمود اپنی بیوی نرگس سے آپس میں تکرار کر رہے تھے کہ اس دوران اس کا بیٹا محمدا حسان گھر میں داخل ہوا تو نرگس اور اس کا خاوند طارق محمود جھگڑ رہے تھے
ان کو جھگڑ ا کرتا دیکھ کر محمدا حسان غصہ میں آگیا اور پسٹل اٹھا لایا اور آتے ہی اپنے باپ کی کمر پر دو فائر کیے جس سے طارق محمود موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس شاہ کو ٹ نے لاش قبضہ میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔مقتول کے بھائی ناصر محمود کی مدعیت میں مقدمہ محمدا حسان کے خلاف 302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم محمد احسان کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے ا لہ قتل پسٹل بر آمد کر لیا۔