ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

“’یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیجی جاتی ہے، پھر وہی چینی باہر سے منگوائی جاتی ہے ” شہباز شریف کی پرانی ویڈیو انٹرنیٹ پر پھر وائرل

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز رپورٹس) پاکستان ایک بار پھر بین الاقوامی مارکیٹ سے چینی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اسی پس منظر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ چینی کی برآمد اور درآمد پر تنقیدی انداز میں گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف عادی رائے نے ماضی کی وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شہباز شریف یہ کہتے سنائی دیتے ہیں:
“یہ کون سا پاکستان ہے جہاں چینی پہلے باہر بھیجی جاتی ہے، اربوں روپے کمائے جاتے ہیں، اور پھر وہی چینی دوبارہ درآمد کی جاتی ہے، اور اربوں روپے مزید ہضم کر لیے جاتے ہیں۔”

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت نے ایک بار پھر چینی درآمد کرنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، حالانکہ اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملک میں وافر مقدار میں چینی پیدا ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حکومت نے شوگر ملز کی اضافی پیداوار کے دعوے پر 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد مقامی منڈی میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو سے بڑھ کر 200 روپے تک جا پہنچی۔ اب دوبارہ درآمد کی خبروں نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

چونکہ موجودہ صورتحال اور یہ فیصلے وزیراعظم شہباز شریف کے دورِ اقتدار میں ہو رہے ہیں، اسی لیے ان کا پرانا بیان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہا ہے، اور کئی لوگ اس پر طنز بھی کر رہے ہیں۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…