بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی لڑکی سے فلائٹ ٹکٹ ملنے کے بعد نوکری کیلئے تھائی لینڈ گئے تین پاکستانی اغواء

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)بھارتی لڑکی سے رابطے کے بعد نوکری کیلئے تھائی لینڈ جانے والے ساہیوال کے تین نوجوان اغواء ہوگئے، اغواء کاروں نے والدین سے کروڑوں روپے تاوان مانگ لیا۔میڈیارپور ٹس کے مطابق نوکری کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے تھائی لینڈ پہنچنے والے ساہیوال کے دو نوجوانوں سمیت 3افراد مبینہ طور پر اغواء کر لیے گئے۔اطلاعات کے مطابق 26مئی کو تین نوجوان عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا،

تھائی لینڈ پہنچنے تھے مغوی نوجوان بھارت کی لڑکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں تھے۔مغوی نوجوانوں کے والدین کے مطابق بھارتی لڑکی نے موبائل کے ذریعے ٹکٹ بھیجے اور لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے عثمان امین، محمد احمد اور تجمل شہزاد کو رخصت کیا۔تھائی لینڈ پہنچنے پر اغواء کاروں نے تینوں نوجوانوں کو برما بارڈر کراس کروا کر میانمار پہنچایا، اغواء کاروں کی جانب سے والدین سے فون کال پر ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔اس حوالے سے مغوی شہری عثمان کی والدہ نے کہاہے کہ تھائی لینڈ کی ایمبسی کو آگاہ کردیا گیا ہے، عثمان کی بیوی کی جانب سے اسلام آباد کے متعلقہ اداروں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر مدد کیلئے درخواست بھی بھیج گئی ہے، ہماری مدد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…