اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی کے خلاف دائر نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق، الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے جمشید دستی کی تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بھی منظور کر لیا گیا۔جمشید دستی کے خلاف اثاثوں اور تعلیمی ریکارڈ کے حوالے سے دائر کی گئی دو مختلف درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد کمیشن نے رواں برس مئی میں فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو اب سنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے جمع کروائی گئی تعلیم سے متعلق دستاویزات درست ثابت نہیں ہو سکیں۔