بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قصور: اسپتال میں وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(این این آئی) ہیڈ کوارٹر اسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد عبدالجبار نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کی بیٹی اپنی چچی کے ساتھ کمسن کزن کے علاج کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ رادھا کشن گئی تھی۔

والد کے مطابق اسپتال کا وارڈ بوائے ذیشان اس کی بیٹی کو ورغلا کر بالائی منزل پر لے گیا جہاں اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اسے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عبدالجبار کے مطابق لڑکی کی چچی اسے ڈھونڈتے ہوئے بالائی منزل پر پہنچی تو ملزم نے پکڑے جانے کے ڈر سے نیچیچھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور جناح اسپتال میں زیر علاج ہے۔دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…