منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 4پارٹیاں شارٹ لسٹ، نیلامی میں شرکت کی منظوری

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (این این آئی)سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 5 پارٹیوں نے درخواستیں جمع کرائیں، اسکروٹنی کمیٹی نے 4پارٹیوں کو نیلامی میں شرکت کیلئے منظوری دے دی، جلد نیلامی کی تاریخ طے کی جائے گی۔پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں، پی آئی اے کی نجکاری، بجلی کی صورتحال، پوسٹل لائف کا محکمہ اور دیگر ایشوز زیر بحث آئے۔سیکرٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 5 پارٹیوں نے اظہار دلچسپی ظاہر کی اور درخواستیں جمع کروائیں، اسکروٹنی کمیٹی نے چار پارٹیوں کو نیلامی میں شرکتِ کیلئے منظوری دی، ان پارٹیوں کو کل سے پی آئی اے کے دفاتر میں اکاؤنٹس اور آپریشنز کا جائزہ لینے کی اجازت دی گئی ہے پارٹیوں کی ڈیو ڈیلیجنس کے بعد بولی کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ حکومت قومی ایئر لائن کی نجکاری رواں سال کی آخری سہ ماہی تک مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، سرمایہ کاروں کی تسلی کے بعد ہی پی آئی اے کی نجکاری کی جائے گی، ہم نے خطے کی دیگر ائیر لائنز کو بھی نیلامی میں شرکت کی دعوت دی تھی، پاکستان کے بڑے بزنس گروپس پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، پی آئی اے کو سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور یہ گروپس سرمایہ کاری کی سکت رکھتے ہیں۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پنجاب حکومت اپنی ایئر لائن شروع کرنا چاہتی ہے، پنجاب حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری میں اظہار دلچسپی ظاہر نہیں کی۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے نے فرانس کی فلائٹس شروع کر دی ہیں، مانچسٹر کی فلائٹس کسی بھی وقت بحال ہو جائیں گی، پی آئی اے کے حالات گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر ہیں۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ ادارے کی نجکاری کے دوران پی آئی اے ملازمین کی جاب سیکیورٹی کیلئے کام کریں گے، نئے خریدار کو پی آئی اے کے 19 جہازوں کے فلیٹ کو 45 تک لے کر جانا ہوگا۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بات ہوئی سیکریٹری نجکاری ڈویڑن نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ صرف بجلی چوری والے علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری کو کمیٹی کی طرف سے اظہار ناراضی کا خط لکھا جائے اور خط کے اوپر لکھ دینا چراغ تلے اندھیرا۔کمیٹی نے سیکرٹری پاور ڈویڑن کو اجلاس میں بلا کر بجلی کی صورتحال پر بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کو انشورنس کلیمز کی ادائیگی کیلئے 6 ارب روپے کی ادائیگی کا معاملہ زیر بحث ا?یا۔ فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان پوسٹل لائف انشورنس کی طرف سے اجلاس میں کوئی نہیں آیا۔سیکرٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ سی ای او پوسٹل لائف انشورنس کو اجلاس میں بلایا گیا تھا۔حکام وزارت خزانہ نے کہا کہ وزارت مواصلات کے پاس 3 ارب روپے موجود ہیں جن کو پوسٹل لائف انشورنس ادائیگی کیلئے استعمال کر سکتی ہے، پوسٹل لائف انشورنس کی ضرورت بھی 3 ارب روپے کی ہے، اگر مزید رقم کی ضرورت ہوئی تو ہم وہ بھی فوری فراہم کردیں گے۔رکن کمیٹی سحر کامران نے اعتراض کیا کہ یہ پوسٹل لائف انشورنس کی رقم ہے اسے وزارت خزانہ کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، اس رقم کو کمپنی کو فراہم کیا جائے۔ رکن صبا صادق نے کہا کہ یہ حکومت کی رقم نہیں ہے اس کے حق دار پنشنرز ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ پالیسی ہولڈرز کو رقم کی فوری ادائیگی کی جائے۔چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ بنگالی متروکہ جائیدادوں کی نیلامی کی جائے، اس کو آپ نے وزارت خزانہ کے حوالے کیا ہوا ہے اور وہ کرایہ لے کر خوش ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ بہت سی جائیدادیں ایسی بھی ہوں گی جن کو نجی طریقے سے کرائے پر چڑھایا ہوگا، وزیر خزانہ اس وقت کرایہ وصول کرنے پر خوش ہے، ان جائیدادوں کی نجکاری کیلئے حکومت کو لکھیں گے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…