اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کیس: چچا کا اہم بیان سامنے آ گیا

datetime 11  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ حمیرا شوبز میں کیریئر بنانا چاہتی تھی اور اس میدان میں خوش تھی، لیکن اس کے والدین اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حمیرا سے فون پر وقتاً فوقتاً بات چیت ہوتی رہتی تھی اور جب وہ لاہور آتی تو گھر ضرور آتی تھی۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ کو حمیرا کے کراچی میں رہائش پذیر ہونے کی درست جگہ کا علم نہیں تھا اور جب اس کا موبائل بند ہو گیا تو اس سے کوئی رابطہ ممکن نہ رہا۔

محمد علی نے مزید بتایا کہ حمیرا ایک تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لڑکی تھی، جو 2018 میں کراچی منتقل ہوئی تھی۔ وہ مصوری کا شوق رکھتی تھی اور اپنی پینٹنگز کے ذریعے خوشی محسوس کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں اُن کی بہن کا انتقال ہو گیا، جس کی وجہ سے وہ ایک اور غم میں مبتلا تھے۔

خیال رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے اس وقت برآمد ہوئی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر عدالت کے حکم پر بیلف فلیٹ خالی کروانے پہنچا۔ دروازہ نہ کھلنے پر جب بیلف نے پولیس کی مدد سے دروازہ توڑا، تو اندر حمیرا کی لاش ملی۔

پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد حمیرا کی میت ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی، جس کے بعد انہیں لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…