اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ پولیس حکام کا بیان سامنے آگیا

datetime 10  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت کو ممکنہ طور پر چھ ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق اداکارہ کی لاش تقریباً چھ ماہ پرانی لگتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حمیرا کا فلیٹ مالک سے آخری بار رابطہ 2024 میں ہوا تھا، جب کہ ان کے گھر کی بجلی بھی طویل عرصے سے منقطع تھی۔

ڈی آئی جی کے مطابق فلیٹ سے برآمد شدہ کھانے پینے کی اشیاء پر درج میعادِ استعمال کی تاریخ بھی 2024 کی ہے، جو اس بات کی مزید تصدیق کرتی ہے کہ موت کئی ماہ قبل واقع ہوئی۔ تاہم حتمی نتیجے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے، جو ایک یا دو دن میں موصول ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ 8 جولائی کو اتحاد کمرشل میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے اداکارہ کی لاش اُس وقت ملی، جب کرایہ ادا نہ کیے جانے پر مالک مکان نے عدالتی کارروائی کی۔ بیلف فلیٹ کا دروازہ کھلوانے پہنچا تو دروازہ بند تھا، جسے توڑنے پر اندر سے خاتون کی لاش ملی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کراچی کی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ لاش گلنے سڑنے کے انتہائی مرحلے میں تھی، اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ موت ایک ماہ قبل واقع ہوئی ہوگی۔

اداکارہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…