جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ماورا حسین کی ذہنی دبائوکے شکار ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش

datetime 10  جولائی  2025 |

لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ذہنی دبائو یا مشکلات میں مبتلا ساتھی فنکاروں کو مدد کی پیشکش کردی۔گزشتہ ماہ سینئر اداکارہ عائشہ خان کی اور اب گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ایک ماہ پرانی لاش ان کے گھر سے برآمد ہونے کے معاملے پر پوری شوبز انڈسٹری سوگ میں مبتلا ہے۔اداکارہ ماورا حسین نے حمیرا اصغر کی المناک موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ذہنی دبا کے شکار فنکاروں کو مدد کی پیشکش کر دی۔

انہوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میں آپ کو جانتی ہوں، آپ میرے دوست ہیں یا انڈسٹری سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ کسی پریشانی میں مبتلا ہیں تو براہِ مہربانی مجھ سے رابطہ کریں، میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو بغیر جج کئے سمجھوں گی، آپ کی بات سنوں گی۔انہوں نے لکھا کہ میں آپ کے ساتھ مہربان رہوں گی، میں اپنی صلاحیت کے مطابق آپ کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گی، ہر روز ایک بری خبر آتی ہے۔ آئیے ایک بار پھر ایک کمیونٹی بنیں۔ انسانوں کو انسانوں کی ضرورت ہے، خوش قسمتی سے میری زندگی میں انڈسٹری کے اندر اور باہر چند ایسے لوگ موجود ہیں لیکن دبا حقیقی ہے بلخصوص اگر آپ اپنی زندگی کسی نازک دور سے گزر رہے ہوں تو۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں ماہر تو نہیں لیکن ایک اچھی سننے والی ہوں، اگر کوئی میرا پیغام پڑھ رہا ہے اور وہ کسی پریشانی میں مبتلا ہے تو مجھ سے رابطہ کریں، سب سے اہم بات یہ ہے کہ زندگی سے اللہ تعالی کا دیا ہوا سب سے زیادہ خوبصورت اور قیمتی تحفے ہے۔ براہِ کرم کمزور و حساس ہونے پر شرمندہ نہ ہوں، ہم سب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…