جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

گھر والوں سےکیسےتعلقات تھے؟ حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل

datetime 9  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔

عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا۔ فلیٹ کو عدالتی بیلف نے سیل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوں سے جاری ہیں۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان سے تعلقات اور والدین کی سپورٹ پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہاتھا کہ ان کی والدہ ہر وقت ان کے کام سے باخبر رہتی ہیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نے ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔یاد رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی میں مقیم تھیں جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے ایک فلیٹ میں اکیلے رہ رہی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…