ابو ظہبی (نیوزڈیسک) فواد عالم پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ شامل کیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر حیران ہوں ۔فواد عالم نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ اوپنر کی حیثیت سے کھیلا تھا اور وہ پاکستان سے باہر اپنے اولین ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بنے تھے تاہم صرف دو ٹیسٹ میچز مزید کھیلنے کے بعد وہ ٹیسٹ ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب نہ ہو سکے تھے۔البتہ اس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ میں شامل رہے مگر اپنے کریئر میں وہ کبھی بھی ٹیم کا مستقل حصہ نہ بن سکے۔فواد عالم ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کو اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب آپ اپنے ملک کی طرف سے کھیل رہے ہوتے ہیں تو کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کے لیے آپ تیار رہتے ہیں۔ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کا چانس بن رہا ہے۔میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ جس فارمیٹ میں میں نے پانچ سال قبل آخری میچ کھیلا تھا اس میں میری واپسی ہوئی ہے۔ یقینا یہ میرے لیے حیران کن ہے۔ اگر مجھے کھیلنے کا موقع ملا تو میری پوری کوشش ہوگی کہ اس سے فائدہ اٹھاو¿ں۔میں ٹیم سے باہر ہونے پر مایوس نہیں تھا کیونکہ مایوسی گناہ ہے البتہ دکھ ضرور ہوا تھا لیکن مجھے معلوم تھا کہ میرے پاس ٹیم میں واپس آنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ڈومیسٹک کرکٹ۔انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دی خاص کر پاکستان اے کے کپتان کی حیثیت سے سری لنکا کا دورہ میرے لیے بہت کامیاب رہا جس میں میں نے چھ اننگز میں پانچ نصف سنچریاں بنائیں اور سب سے زیادہ 339 رنز سکور کیے۔ یہی کارکردگی پاکستانی ٹیم میں میری واپسی کا سبب بنی۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی کرکٹر ایسا نہیں ہے جو ہر اننگز میں سنچری بنائے۔ ہر کرکٹر کو اپنے کریئر میں آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے لیکن جب آپ کو ٹیم کی طرف سے حوصلہ ملے تو آپ مشکل سے نکل آتے ہیں اور جب آپ کا اعتماد بحال ہوجائے تو پرفارمنس بھی اچھی ہونے لگتی ہے۔فواد عالم کا کہنا ہے کہ ان کی بولنگ سے بھی ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے۔بولنگ میری اضافی خوبی ہے تاہم میں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت کم بولنگ کی ہے۔ میں پریکٹس سیشن اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بولنگ کرتا ہوں اب یہ ٹیم منیجمنٹ پر منحصر ہے کہ اسے کب میری بولنگ کی ضرورت پڑتی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مون سون بارشیں برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا ؟محکمہ موسمیات نے خوشخبر ی سنا دی
-
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے غیرملکی خواتین کے اغواءکے پس پردہ حقائق بتا دیئے
-
چین جائیں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
سانحہ جھیل سیف اللہ: (ر) کمانڈرعامر کے برادر نسبتی نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا، بھتیجے پر سنگین الزامات
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
متعدد بار زیادتی کی گئی، رضا ڈار کیس میں غیر ملکی خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ڈالر کی قیمت 250 روپے سے کم ہونے کی پیش گوئی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
-
رضا ڈار، ا سحاق ڈار کا نواسہ ہے، غیر ملکی لڑکیوں سے 15 لاکھ ڈالرز وصول کیے گئے لیکن رضا ڈار نے لڑکی...
-
ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، 40افراد جاں بحق، ژوب حادثے میں بچ جانے والے مسافر کا انکش...
-
رضا ڈار پر شرمناک الزام کے بعد اسحاق ڈار استعفیٰ دیں، فیصل واوڈا کا مطالبہ



















































