برسلز(نیوزڈیسک)روس کے خلاف طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ؟مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملکوں کے ہزاروں فوجی آج( پیر کے روز) سے بحیرہ روم میں شروع ہونے والی سمندری جنگی مشقوں میں شریک ہوں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اِن مشقوں کو گزشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی مشقیں قرار دیا گیا ہے۔ ان سمندری مشقوں میں مختلف ملکوں کی 230 فوجی یونٹوں کے چھتیس ہزار فوجی شامل ہوں گے۔ ان مشقوں میں مختلف ملکوں کے 140 جنگی ہوائی جہاز اور ساٹھ سے زائد جنگی بحری جہاز بھی حصہ لیں گے۔ فوجی مشقیں پانچ ہفتے تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں کے حوالے سے برطانوی وزیر دفاع مشیل فالن نے کہاکہ یہ فوجی دنیا کے کسی بھی حصے میں انتہائی خطرناک حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد



















































