اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ریشم اور میرا کی لنگر تقسیم کرتے ویڈیو تنقید کی زد میںآگئیں

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے حسبِ روایت محرم الحرام کی مناسبت سے لنگر کا اہتمام کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ اداکارہ میرا کی بھی مستحقین میں لنگر تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بھی ہوئی ہے۔جوں ہی دونوں سینئر اداکاراں کی لنگر تقسیم کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو تنقید کی زد میں آگئیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کیمرے کے ساتھ لنگر تقسیم کر رہے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر لنگر تقسیم کر رہے ہیں تو دکھاوا کیوں کر رہے ہیں؟ جبکہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ یہ کام محرم کے بعد بھی جار رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اداکارہ ریشم کو لنگر تقسیم کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔سینئر اداکارہ ہر سال محرم الحرام میں لنگر کا خاص اہتمام کرتی ہیں، اپنے ہاتھوں سے کھانا تیار کرکے غریبوں میں خود تقسیم کرتی ہیں۔تاہم سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز کے سبب صارفین ان پر تنقید کرتے ہیں کہ اداکارہ دکھاوے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔اس سے قبل سینئر اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ جن کو لگتا ہے میں لنگر دکھاوے کیلئے بناتی ہوں تو وہ بھی ایسا دکھاوا کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…