بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

جنت میں میرے پسندیدہ پھل نہیں ، جاوید اختر کے دو سال پرانے انٹرویو کا کلپ وائر

datetime 3  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی نغمہ نگار اور ادیب جاوید اختر ایک پرانی ویڈیو کے دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں وہ جنت میں اپنی پسند کے پھل نہ ہونے کا طنزیہ انداز میں ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ ویڈیو تقریباً دو سال پرانی ہے جو ایک ادبی نشست کے دوران ریکارڈ کی گئی، جس میں جاوید اختر اور مشہور شاعر گلزار مہمان کے طور پر شریک تھے۔ نشست کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر نے خود کو ملحد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت زیادہ سوچتے ہیں، اسی لیے مذہبی نظریات سے اتفاق نہیں رکھتے، اور اسی وجہ سے بعض حلقے انہیں پسند نہیں کرتے۔

باتوں ہی باتوں میں جاوید اختر نے جنت کے تصور پر ہلکے پھلکے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ جنت میں ان کے پسندیدہ پھل — کیلا اور امرود — موجود نہیں، اس لیے انہیں وہاں جانے کی کبھی خواہش نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکن ہے ان پھلوں کی موجودگی جہنم میں ہو، اس لیے وہ جنت کے بارے میں خاص کشش محسوس نہیں کرتے۔جاوید اختر کے ان ریمارکس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، بعض افراد ان کے بیان کو مذہب سے متعلق غیر سنجیدہ رویے کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جبکہ کچھ نے اسے طنز اور آزاد خیالی کے دائرے میں لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…