جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا انکشاف

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے والدین کے رشتے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں بھارت کی خاتون صحافی سے گفتگو کے دوران کرینہ نے بتایا کہ ان کے والدین کی محبت کی شادی تھی، اس کے باوجود ان لوگوں نے شادی کے چند سالوں بعد علیحدگی اختیار کرلی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ والدین کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان تھا جس کے باعث چھوٹی چھوٹی باتوں پر بحث اور لڑائی جھگڑے معمول بن گئے تھے، اسی لیے دونوں نے فیصلہ کیا کہ ایک دوسرے سے الگ ہوجانا چاہیے۔

کرینہ کے مطابق دونوں میں طلاق نہیں ہوئی تھی، کچھ عرصے کے لیے علیحدگی اختیار ضرور کی تھی لیکن بعدازاں دونوں پھر ایک ہوگئے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ دونوں بڑھاپے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے علیحدگی ختم کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی بہن کرشمہ ان کے خاندان کی پہلی لڑکی تھیں جو فلموں میں آئیں، اور اس کا سہرا ان کی والدہ ببیتا کے سر جاتا ہے جنہوں نے کرشمہ کے فیصلے پر ان کا ساتھ دیا اور والد رندھیر کپور نے بھی رضامندی دی۔رندھیر کپور کو ببیتا سے اس وقت محبت ہوئی جب انہوں نے ببیتا کو اپنے والد راج کپور کی فلم سنگم کے سیٹ پر پہلی بار دیکھا، ببیتا نے 1969میں رندھیر سے ملاقات سے چند عرصہ قبل ہی فلموں میں ڈیبیو کیا تھا، دونوں 1971میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…