جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی

datetime 2  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد کے شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے ان کی شادی خراب کر دی تھی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارتی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ جس میں انہوں نے خاص طور پر اپنی پہلی شادی سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی۔عامر خان نے بتایا کہ سن 1986 میں انہوں نے 21 سال کی عمر میں گھر والوں کو بتائے بغیر رینا دتا سے کورٹ میرج کی۔ہم نے فیصلہ کیا کہ یہ شادی صرف کاغذی ہوگی اور اس بارے میں ہم کسی کو نہیں بتائیں گے اور کچھ سالوں بعد اصل میں شادی کریں گے۔

انہوں نے تفصیل بتائی کہ رینا اور میں نے چھپ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور 15 مارچ 1986 کو میں نے شادی کا لیگل نوٹس دیا جو 15 یا 16 اپریل کو میچور ہوا، پھر شاید ہفتہ اتوار آگیا اس لیے 18 اپریل کو ہماری شادی ہوئی۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے یاد ہے، یہ وہی دن تھا جب شارجہ میں پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔بالکل اسی دن، ہماری شادی ہوئی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ہوا یوں کہ کورٹ میرج کے بعد میں اور رینا اپنے، اپنے گھر چلے گئے، ہم دونوں پریشان تھے کہ گھر والے پوچھیں گے کہاں گئے تھے اور ہم کیا جواب دیں گے، لیکن کسی نے کچھ نہیں پوچھاکیوں کہ دونوں کے گھر والے پاک بھارت میچ دیکھنے میں لگے ہوئے تھے۔عامر خان نے بتایا کہ شادی کرنے کے بعد میں گھر آیا، کسی نے دھیان بھی نہیں دیا کہ میں آیا ہوں، میں بھی جا کر میچ دیکھنے بیٹھ گیا، اور ویسے بھی ہم وہ میچ جیت رہے تھے، تو مجھے بڑی خوشی ہو رہی تھی، شادی کا دن ہے اور ہم میچ بھی جیت رہے ہیں، میں نے سوچاکہ آج ہم پاکستان کو بھی ہرا دیں تو مزا آ جائے گا۔

میں بہت پرجوش تھا، تالیاں بجا رہا تھا، لیکن پھر میچ کی آخری گیند پر پتہ نہیں کہاں سے جاوید میانداد نے چھکا مار دیا، ہم میچ ہار گئے اور پھر میں کافی افسردہ ہو گیا۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ کچھ سالوں بعد میری جاوید میانداد سے ایک فلائٹ میں ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ جاوید بھائی، آپ نے ٹھیک نہیں کیا!آپ نے میری شادی برباد کر دی۔عامر خان نے بتایا کہ جاوید یہ سن کر کہنے لگے کہ شادی کیسے خراب کی؟ تو میں نے کہا سر، اسی دن آپ نے چھکا مارا، میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…