منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

98 سالہ معمر خاتون نے لیونل میسی کو شادی کی پیشکش کردی

datetime 1  جولائی  2025 |

روساریو (این این آئی)98 سالہ معمر خاتون نے لیونل میسی کو شادی کی پیشکش کردی، جس کے بعد فٹبالر کا دلچسپ ردعمل توجہ کا مرکز بن گیا۔فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ پُرجوش فین نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔’گینگسٹر گرینی’ کے لقب سے مشہور بزرگ خاتون نے میسی سے شادی کی دلچسپ پیشکش کر کے اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا پر یادگار بنا دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں پالمیراس کے مدمقابل تھی۔ میچ کے آغاز سے قبل میسی وارم اپ کر رہے تھے، ان کی نظر ایک منفرد بینر پر پڑی جس پر جاذبِ نظر الفاظ تحریر تھے کہ ‘میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟’یہ پیغام کسی نوجوان مداح کا نہیں بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا تھا، جنہیں ان کے مداح ‘گینگسٹر گرینی’ کے نام سے جانتے ہیں۔ بینر پر لکھی بات پڑھ کر میسی مسکراتے نظر آئے۔اگرچہ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے نہایت مہذب انداز میں انکار کیا، لیکن ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔

پالین کینا صرف ایک عام گرینی نہیں بلکہ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، وہ اکثر اپنے نواسے راس اسمتھ کے ہمراہ مختلف اسپورٹس ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔ ‘گینگسٹر گرینی’ اپنی حاضر دماغی اور زندہ دلی سے سب کا دل موہ لیتی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اس بار انہوں نے ناصرف اسٹیڈیم میں موجود شائقین بلکہ خود لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کا بھی دل جیتا۔ انسٹاگرام پر ان کا اکاؤنٹ پہلے ہی ‘Gangster Granny’ کے نام سے مشہور تھا، تاہم میسی کو شادی کی پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں بیپناہ اضافہ ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…