اسلام آباد (نیوز یسک)مشہور سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان نے طویل عرصے سے رفاقت نبھانے والے اپنے قریبی دوست حسین ترین سے رشتۂ ازدواج قائم کر لیا ہے۔ ان کی شادی کی تقریبات 25 جون کو انجام پائیں، جن میں قریبی عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔تقریب نکاح میں ربیکا نے سرخ رنگ کے روایتی عروسی لباس میں شرکت کی، جبکہ حسین ترین سفید شیروانی میں دلہا بنے سب کی توجہ کا مرکز بنے۔ اس موقع پر دونوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، اور تقریب کو شاندار اور یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔
تقریبات کئی دنوں تک جاری رہیں جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی روایتی محفلیں شامل تھیں۔ مداحوں نے ربیکا اور حسین کی شادی کو کسی فلمی منظر سے کم نہ سمجھا۔ کچھ صارفین نے تو اسے بھارتی کاروباری خاندان “امبانی” کی تقریبات جیسا قرار دے دیا۔شادی کے دوران جو لمحہ سب سے زیادہ جذباتی رہا، وہ نکاح کا وقت تھا، جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں قاضی صاحب نکاح کے دوران حق مہر کا اعلان کرتے ہیں، جس کی مالیت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ حسین ترین کو اس موقع پر جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔