بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

شیفالی کی موت کیسے ہوئی؟ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ سامنے آگئی

datetime 30  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز یسک)بھارتی گلوکارہ و اداکارہ شیفالی جریوالا، جو 2002 میں مشہور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی دلکش پرفارمنس کی بدولت شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں، گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئی تھیں۔شیفالی کو 27 جون کے روز ممبئی میں واقع ان کے گھر سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ تیز بلڈ پریشر میں کمی اور دل کا دورہ بنی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اداکارہ کی موت کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے مختلف قسم کی دوائیں بھی برآمد کر لی ہیں، جنہیں مزید تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے واقعے کے حوالے سے زہریلی دوا یا انجیکشن کے امکانات کو بھی زیر غور رکھا ہے، اور اب تک 14 افراد کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔ ان میں شیفالی کے شوہر، اہلِ خانہ، قریبی دوستوں اور گھریلو عملے کے افراد شامل ہیں۔پوسٹ مارٹم کا عمل پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے مکمل کیا، اور رپورٹ کا مکمل متن جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، شیفالی اکثر خالی پیٹ اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں تاکہ وہ خود کو جوان اور صحت مند رکھ سکیں۔ موت سے چند گھنٹے قبل بھی انہوں نے ایسا انجیکشن لیا تھا۔رپورٹس یہ بھی ظاہر کرتی ہیں کہ شیفالی اپنی فٹنس اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے مخصوص علاج اور ادویات کا باقاعدگی سے استعمال کرتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…