بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 30  جون‬‮  2025 |

مکوآنہ (این این آئی)تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ پرتاب نگر میں دوستی نہ کرنے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دوشیزہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل نوجوان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔بتایا جاتا ہے کہ پرتاب نگر گلی نمبر10 کی رہائشی 20سالہ فاطمہ دختر سرفراز نے اسی محلہ کا نوجوان احمد بُری نظر رکھتا تھا، گزشتہ روز وہ بازار جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم احمد نے چھیڑ خانی کی تو لڑکی نے منع کیا تو اس نے فائرنگ کر کے فاطمہ کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فائرنگ کرتا ہوا موقع سے بھاگ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور ایس ایچ او فیکٹری ایریا بابر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر قاتل نوجوان احمد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…