جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

ایران کامذاکرات سے انکار، یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

datetime 30  جون‬‮  2025 |

نیویارک (این این آئی)قوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔امریکی چینل سے بات کرتے ہوئے ایروانی نے کہاکہ ہم امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگر موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی ہم پر اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں تو ان سے مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورینیم کی افزودگی ہر حال میں جاری رہے گی۔ایروانی نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل گروسی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایجنسی کے معائنہ کار ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…