جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد؛ سیف سٹی نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے خصوصی افراد کے لیے سائن لینگویج (اشاروں کی زبان) کی تربیت کا عملی فائدہ سامنے آ گیا ہے۔ خانیوال میں قوتِ گویائی سے محروم ایک لڑکی نے گھریلو تشدد کا شکار ہونے کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا، جس پر سیف سٹی کے تربیت یافتہ افسران نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی مدد کی۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ویڈیو کال کے دوران سائن لینگویج کے ذریعے بتایا کہ اُس پر گھریلو تشدد کیا جا رہا ہے اور اہلِ خانہ نے اسے کمرے میں بند کر دیا ہے۔ سیف سٹی کے تربیت یافتہ عملے نے اشاروں کی زبان کو سمجھتے ہوئے فوری طور پر مقامی پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروایا اور معاملے میں صلح کروا دی۔ واضح رہے کہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے خصوصی افراد کو فوری اور مؤثر پولیس مدد فراہم کرنے کے لیے اشاروں کی زبان کی تربیت دی جا رہی ہے۔ سیف سٹی کے تمام جدید سسٹمز، بشمول ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور ویب پورٹل کو اس انداز میں اپ گریڈ کیا گیا ہے کہ خصوصی افراد آسانی سے اپنی شکایات درج کرا سکیں اور مدد حاصل کر سکیں۔ سیف سٹی میں تربیت یافتہ عملہ ہمہ وقت موجود ہے جو خصوصی افراد کی شکایات کو سمجھ کر فوری اور موثر پولیس رسپانس یقینی بناتا ہے۔ خصوصی افراد ویڈیو کال، ویمن سیفٹی ایپ اور سیف سٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے براہِ راست شکایت درج کر سکتے ہیں۔ خصوصی افراد کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سائن لینگویج سمیت دیگر سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ معاشرے کے ہر فرد کو بلا تفریق تحفظ فراہم کیا جا سکے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…