جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کاحملہ،13جوان شہید

datetime 28  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 13جوان شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 14خواجی جہنم واصل کردیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گاڑی میں سوار بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا، مایوسی کے عالم میں خوارج نے بارود سے بھری گاڑی قافلے کے اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دھرتی کے 13بہادر سپوت صوبیدار زاہد اقبال، حوالدار سہراب خان، حوالدار میاں یوسف ، نائیک خطاب شاہ، لانس نائیک اسماعیل اور سپاہی روحیل ، سپاہی محمد رمضان، سپاہی نواب، سپاہی زبیراحمد، سپاہی محمد سخی، سپاہی ہاشم عباسی، سپاہی مدثر اعجاز، سپاہی منظر علی جام شہادت نوش کرگئے۔

ترجمان کے مطابق افسوسناک اور سفاک واقعے میں 2بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کے دوران 14خوارجیوں کو جہنم واصل کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملہ بھارت کی دہشت گرد ریاست کی منصوبہ بندی اور نگرانی میں فتنہ الخوارج نے کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…