منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے، 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

datetime 26  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے ایک معروف اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم ہونے والی ہے اور اس کے بعد حماس کی جگہ چار عرب ممالک وہاں کے انتظامی معاملات سنبھالیں گے۔رپورٹ کے مطابق امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اتفاق رائے قائم کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد ایک اہم ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں غزہ میں جنگ کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت غزہ میں موجود یرغمالیوں کو آزاد کرایا جائے گا، جبکہ حماس کی قیادت کو علاقہ چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا۔

مزید یہ کہ جو فلسطینی غزہ سے جانا چاہیں گے، ان کے لیے متبادل ریاستوں میں جانے کی راہ ہموار کی جائے گی۔اسی گفتگو کے دوران ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مابین سعودی عرب اور شام کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت چار عرب ممالک غزہ کے مستقبل کے انتظام میں شامل ہوں گے۔اخبار نے مزید لکھا کہ اگر سعودی عرب اور شام اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرتے ہیں، تو اس کے جواب میں اسرائیل باضابطہ طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کرے گا۔ تاہم اس حمایت کو فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات سے مشروط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ مغربی کنارے کے مخصوص علاقوں پر اسرائیلی اختیار کو تسلیم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…