منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

‘لاالٰہ الاللہ’ کی صداؤں کیساتھ وطن پر قربانی کا عہد،نیا ملی نغمہ ”پاکستان” جاری

datetime 26  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)آئی ایس پی آر نے ‘لاالٰہ الاللہ’ کی صداؤں کے ساتھ وطن پر قربانی کے عہد کا اظہار کرتا نیا ملی نغمہ ”پاکستان” جاری کردیا۔آئی ایس پی آر نے قومی اتحاد، حب الوطنی اور دفاعی عزم پر مبنی خصوصی ملی نغمہ ”پاکستان”جاری کر دیا، جو پوری قوم کے جذبات اور نظریاتی وحدت کی عکاسی کرتا ہے۔نئے ملی نغمے میں واضح پیغام دیا گیا کہ وطن عزیز صرف ایک سرزمین نہیں بلکہ ایک ایسا نظریہ ہے جو اسلام اور اس کی اقدار پر قائم ہے۔یہ ملی نغمہ نہ صرف وطن سے محبت، قربانی اور اتحاد کی گونج ہے بلکہ اس میں دشمن کو دو ٹوک پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہے گی۔

نغمے کا مرکزی مصرع ”لا الٰہ الاللہ ہر دَم اٹھتی آواز ہے پاکستان سے”قوم کی روحانی وابستگی اور نظریاتی پہچان کا مظہر ہے۔آئی ایس پی آر کے اس نغمے میں ملک کے تمام صوبوں اور قومیتوں،پشتون، سندھی، بلوچ، پنجابی، گلگتی اور کشمیری کو ایک پرچم تلے متحد دکھایا گیا ہے، جو قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی خوبصورت تصویر پیش کرتا ہے۔ نغمے میں بہادری، جرآت اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کی لازوال کہانی بیان کی گئی ہے۔ملی نغمے میں پیغام دیا گیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، لیکن اگر وطن پر آنچ آئی تو قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ”پاکستان” کے نام سے جاری یہ نغمہ ملکی دفاع، نظریاتی سرحدوں اور قومی وحدت کے عزم کی بھرپور ترجمانی ہے، جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…