ان ماسک کے استعمال سے آپ ایکنی وپمپلز کی پریشانی کوبائے بائے کرسکتی ہیں
عموماََ ایکنی وپمپلز کی پریشانی کو صرف ٹین ایجر سے منسوب کیا جاتا ہے۔جب کہ یہ پریشانی صرف ٹین ایجرز کی نہیں بلکہ ایکنی وپمپلز کی پریشانی کاشکار خواتین کسی بھی عمر میں ہوسکتی ہیں۔آپ نے ایکنی کو ختم کرنے کیلئے مختلف پروڈکٹ استعمال کئے ہونگے لیکن نتیجہ صفررہا؟ تو اب آپ فکر مندہونا چھوڑ دیں،آپ کو ہم اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے قدرتی حل بتارہے ہیں۔ہم بات کررہے ہیں ملتانی مٹی کی مندرجہ ذیل میں ملتانی مٹی سے تیار کردہ فیس ماسک بتائے جارہے ہیں۔انہیں باقاعدگی سے استعمال کرکے آپ اپنے چہرے سے ایکنی وپمپلز کوبائے بائے کرسکتی ہیں۔
ملتانی مٹی اور لیموں کاماسک:
بنیادی طور پر ملتانی مٹی کاماسک جلد پر سے صرف ایکنی وپمپلز کوہی ختم نہیں کرتا بلکہ اس کے مستقل استعمال سے ایکنی ودانوں کے نشانات اور دھبوں کو بھی کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور آپ کی جلد صاف ستھری ہوجاتی ہے۔
ملتانی مٹی اور لیموں کی خوبیوں کے باعث جلد سے زیادہ تعداد میں آئل کااخراج ہونا بند ہوجاتا ہے اور دانے وپمپلز بھی خشک ہوکر آپ کی جلد کی سطح کو ہمواریت عطا کرتے ہیں۔2کھانے کے چمچے ملتانی مٹی،1چائے کاچمچہ عرق گلاب اور4-5قطرے لیموں کے رس ملا کرگاڑھا پیسٹ تیار کرلیں اور اس ماسک کوچہرے پر اپلائی کرکے خشک ہونے کیلئے چھوڑ دیں۔خیال رہے ماسک نہ بہت زیادہ گاڑھا ہونا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا کہ وہ چہرے سے بہتا ہوا محسوس ہو۔
ملتانی مٹی اور نیم ماسک:
یہ ملتانی مٹی کاسب سے بہترین ماسک ہے یہ جلدی انفیکشن جیسے ایکنی وپمپلز اور دانوں وغیرہ کا علاج کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے اور جب کہ یہ جلد پر نشانات کوغائب کرنے میں مدد کرتا ہے۔یہ خاص طور پر آئلی جلد کی مالک خواتین کیلئے مناسب اور موثر ماسک ثابت ہوسکتا ہے۔کیوں کہ یہ جلد پر نمودار ہونے والے آئل کوکم کرتا ہے۔ملتانی مٹی2کھانے کے چمچے نیم کاپاو¿ڈر1چائے کاچمچہ، عرق گلاب 1چائے کاچمچہ اور لیموں کارس3-4قطرے ملاکر ہموار ماسک تیار کرلیں اور چہرے پر لگا کر خشک ہونے کے لئے چھوڑدیں اور خشک ہونے کے بعد چہرہ پانی سے دھولیں۔
ملتانی مٹی اور صندل ماسک:
یہ ماسک حیرت انگیز طور پر آپ کی جلد پر کام کرتا ہے۔اگر آپ کی جلد پر بہت زیادہ ایکنی ہیں اور اس کے نشانات کی وجہ سے آپ کی رنگت ماند پرگئی ہے تو آپ اس ماسک کااستعمال کرسکتی ہیں۔یہ دانوں کے باعث ہونے والی جلد پر سوجن اور سرخی کو بھی کرنے میں نہایت اہم کردارادا کرتا ہے۔ملتانی مٹی2کھانے کے چمچے ،صندل پاو¿ڈر2کھانے کے چمچے، بیسن 1کھانے کاچمچہ اور عرق گلاب حسب ضرورت شامل کرکے اس ماسک کو تیار کرکے چہرے پر اپلائی کریں۔
آپ پمپلز اور ایکنی سے تنگ ہیں؟
18
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں