اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سوات میں ایک اور شخص میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق اٹھائیس سالہ لائق بہادرنامی شخص میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی جس کے بعدسوا ت میں ڈینگی سے متاثرہ افرادکی تعداد25 ہو گئی جن میں سے بیشتر مریضوں کو علاج معالجہ مکمل ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا جبکہ اس وقت کئی مریض زیرعلاج ہیں۔تاہم اس سال ڈینگی سے متاثرہ کسی بھی مریض کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔