بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’میری شادی نہیں ہو رہی کیونکہ میں اتنی بار ۔۔‘‘اداکارہ لائبہ خان کا انکشاف

datetime 16  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا ہے اور اب شادی کرنا چاہتی ہوں۔اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان کی عید کی خصوصی ٹرانسمیشن میں لائبہ خان نے بطور اداکار اپنے کیرئیر کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میں صرف کام کرنا چاہتی ہوں، قطع نظر اس کے کہ مجھے کسی کے ساتھ کام کرنا پڑے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے اداکاری کرلی ہے اگرچہ مجھے بہت سارے بڑے ناموں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع نہیں ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں نے کافی کام کرلیا ہے، میں صرف ریٹائر ہونا چاہتی ہوں اور شادی کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اب شادی کی بات اتنی بار کہہ دی ہے کہ شادی بھی نہیں ہورہی ہے۔

جیون ساتھی سے متعلق لائبہ خان نے کہا کہ اسے میرا بہت احترام کرنا چاہیے اور میرا حامی ہونا چاہیے، کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرنے کے قابل ہونا چاہیے، چاہے وہ میرا کام، خاندان ہو، اسے تمام معاملات میں دلچسپی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ لائبہ خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل کیسی تیری خود غرضی میں درفشاں سلیم کی چھوٹی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…