بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

datetime 13  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور کی زندگی کا اچانک خاتمہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق، کھیل کے دوران وہ اچانک زمین پر گر پڑے۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ان کے منہ میں شہد کی مکھی داخل ہو گئی، جس سے انہیں شدید الرجی ہوئی، اور یہی کیفیت ممکنہ طور پر دل کا دورہ بن گئی۔سنجے کپور، معروف آٹو پارٹس کمپنی “سونا کامسٹار” کے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔

کمپنی کی جانب سے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا:”ہم گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے چیئرمین اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مسٹر سنجے جے کپور، 12 جون 2025 کو انگلینڈ میں 53 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئے۔”سنجے کپور کی اچانک وفات پر ان کے دوست، اہلِ خانہ اور کاروباری حلقے شدید غم میں مبتلا ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے حال ہی میں کسی اور سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا: “میری دعائیں اور ہمدردی ان تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، اللہ انہیں صبر عطا فرمائے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…