منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

’’اس بار ہتھیار ساتھ لائیں گے اور ہم بھی ٹھوکیں گے‘‘ علی امین گنڈا پور کی دھمکی

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ممکنہ احتجاج کے دوران مسلح آنے اور سیکیورٹی اداروں سے ٹکر لینے کا عندیہ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے ہمراہ علیمہ خان بھی موجود تھیں۔ علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے درخواست کی کہ ان کی بات کو مکمل طور پر نشر کیا جائے کیونکہ ان کے بقول میڈیا اکثر ان کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھاتا ہے، جس سے غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ احتجاج میں وہ بغیر اسلحہ کے شریک ہوئے تھے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم، اس بار وہ اسلحہ سمیت آئیں گے اور اگر ان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ “ہمیں اگر سرنگ کھود کر بھی آنا پڑا تو آئیں گے، مگر کسی کو پہلے سے اطلاع نہیں دیں گے”، انہوں نے واضح کیا۔اوورسیز پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی دلیرانہ انداز میں احتجاج کریں کیونکہ ان کے خلاف طاقت کا استعمال ممکن نہیں۔ “ہم آپ کے ساتھ ہیں، اپنی آواز بلند کریں۔”وزیراعلیٰ کے ان ریمارکس کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے، جب کہ سیکیورٹی اداروں نے بھی صورتحال پر گہری نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…