بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

عاصم اظہر نے میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا

datetime 12  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی سے راہیں جدا کرلیں۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے رات گئے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ انہوں نے اور میرب علی نے باہمی رضا مندی کے ساتھ کیا ہے۔انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد میرب اور میں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزارے اور ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست بھی کی ہے۔منگنی ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نے میرب علی کے ساتھ شیئر کی گئی تمام سوشل میڈیا پوسٹس بھی ڈیلیٹ کردی ہیں۔خیال رہے کہ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…