منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

درجہ حرارت مزید 7 ڈگری بڑھنے کا خدشہ، ہیٹ ویو الرٹ جاری

datetime 11  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں شدید گرمی کی نئی لہر کے پیش نظر 13 جون تک درجہ حرارت میں مزید 7 ڈگری سیلسیس اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور ڈیرہ غازی خان وہ علاقے ہیں جہاں گرمی کی شدت میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع ہے، جب کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 13 جون تک شدید گرمی برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ بنوں، سرگودھا، نورپور تھل اور سبی میں 49 ڈگری، جب کہ ڈی جی خان، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جیکب آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور دادو میں 47 ڈگری، جب کہ اسلام آباد، پشاور، بہاولپور اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا۔

موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جب کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔طبی ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے پانی کا وافر استعمال کریں، دھوپ میں باہر جاتے وقت سر اور کندھوں کو ڈھانپیں اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے سن گلاسز کا استعمال کریں۔ سایہ دار مقامات پر وقت گزارنے اور ٹھنڈی اشیاء کے استعمال کو ترجیح دینے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…