بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

datetime 10  جون‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13جون تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،درجہ حرارت معمول سے 7ڈگری تک زیادہ رہے گا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور ،فیصل آباد ،گجرانوالہ ،راولپنڈی ،ملتان ،بہاولپور ،سرگودھا ،ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال رہے گی۔ ساتھ پنجاب کے اضلاع بہاولپور ،رحیم یار خان ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان اور نور پور تھل میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بھکر ،بہاولنگر ،گجرانوالہ ،کوٹ ادو ،منڈی بہائوالدین اور سرگودھا میں 47ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔لاہور ،فیصل آباد ،گجرات ،خان پور ،ملتان ،اوکاڑہ ،رحیم یار خان ،سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں تقریبا 45ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ عوامی مقامات لاری اڈوں اور منڈیوں میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چولستان کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،تمام ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کائونٹرز قائم ہیں۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے متعلقہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو کے خطرات سے آگاہ کیا جا رہا ہے،عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں،بچوں بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھیں ،گرمی کی لہر کے اثرات معمر افراد بچوں اور بیماروں پر زیادہ ہو سکتے ہیں ،سخت دھوپ میں مشقت اور ورزش سے گریز کریں ، غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں ،ہلکے رنگ کا سوتی لباس پہنیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129پر کال کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…