بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ کا پاکستان کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم ”بیلرینا”کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ”بیلرینا”جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے، جس کا مداح بیصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی اداکارہ آنا ڈی آرماس نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جو پاکستان میں ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی نمائندگی کرنے والا سرکاری ڈسٹری بیوٹر ہے۔

ویڈیو میں آنا خود اپنی فلم کا تعارف کراتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پاکستانی مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت دیتی ہیں۔ آنا کہتی ہیں، ہیلو پاکستان، میں آنا ڈی آرماس ہوں، اور میری فلم بیلرینا جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے۔ میں بے حد منتظر ہوں کہ آپ سب اسے دیکھیں گے۔ یہ فلم HKC انٹرٹینمنٹ کی جانب سے آپ کے لیے پیش کی گئی ہے۔تاہم ہالی ووڈ اسٹار کا براہِ راست پیغام دیکھ کر جہاں ان کے بہت سے مداح خوش ہوئے وہین کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے AI جنریٹڈ قرار دیا۔یاد رہے کہ آنا ڈی آرمس کی فلم”بیلرینا”6 جون 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…