بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مقتولہ کے والد نے نئے انکشاف کردیئے

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے حوالے سے مقتولہ کے والد سید یوسف حسن نے اہم حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ واقعے سے کچھ دیر قبل ان کی بیٹی نے والدہ کو گھر سے باہر بھیجا، یہ کہہ کر کہ عید قریب ہے اور کپڑے دھونے کے لیے صابن (سرف) خریدنا ہے۔سید یوسف کے مطابق، خاتون کے گھر سے جانے کے فوراً بعد حملہ آور نے موقع کا فائدہ اٹھایا اور کسی نہ کسی طرح گھر کے اندر داخل ہو گیا۔

ان کے بقول، اس وقت گھر میں کوئی مرد موجود نہیں تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم براہ راست ثناء کے کمرے میں گھس گیا۔ فائرنگ کے وقت ان کی چھوٹی بہن بھی گھر میں تھیں۔ انہیں آواز کچھ اس انداز میں سنائی دی جیسے کوئی غبارہ پھٹا ہو۔ جیسے ہی انہوں نے یہ آواز سنی، وہ فوراً ثناء کے کمرے کی طرف دوڑیں اور دیکھا کہ ایک نوجوان کمرے سے باہر نکل رہا ہے۔جب انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے ان پر بھی پستول تان لی، تاہم خوش قسمتی سے گولی نہیں چلی اور حملہ آور فرار ہو گیا۔

سید یوسف کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نے ابتدا میں حملہ آور کو چور یا ڈاکو سمجھا اور اس کا پیچھا کیا، مگر وہ یہ نہیں جانتی تھیں کہ ثناء کو گولیاں لگی ہیں۔ بعد میں جب وہ کمرے میں واپس آئیں تو انہیں پتہ چلا کہ ثناء خون میں لت پت ہے۔ فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ خود اس وقت قریبی دوست کے پاس موجود تھے جب انہیں ایمرجنسی کی اطلاع دی گئی۔ اس کے فوراً بعد ان کی اہلیہ نے بھی فون پر واقعے کی خبر دی۔ وہ فوراً اسپتال پہنچے، لیکن تب تک ان کی بیٹی جان کی بازی ہار چکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…