بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ثنا یوسف کے قتل کے بعد ٹک ٹاکرز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے دلخراش واقعے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سرٹ) نے سوشل میڈیا پر سرگرم وی لاگرز، انفلوئنسرز، بلاگرز اور دیگر ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔سماء ٹی وی کے مطابق، جاری کردہ ہدایات میں سوشل میڈیا صارفین کو اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ وی لاگرز اور ٹک ٹاکرز لائیو اسٹریمنگ کے دوران اپنی موجودہ جگہ ظاہر کرنے سے گریز کریں، غیر معروف افراد کو سوشل میڈیا پر دوست نہ بنائیں اور مشتبہ ملاقاتوں یا دعوتوں سے بچیں۔ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیوں کو ذمہ داری سے جاری رکھیں، اور ذاتی معلومات کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔ نیشنل سرٹ نے خبردار کیا ہے کہ آپ کی شناخت یا نظریات کی بنیاد پر آپ کو آن لائن یا حقیقی دنیا میں خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی جعلی ویڈیو یا آڈیو، ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ سے منسوب کی جائے تو فوراً اس کی تردید کریں اور متعلقہ پلیٹ فارمز کو اطلاع دیں۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لیے دوہری تصدیق (ملٹی فیکٹر آتھنٹیکیشن) اور مضبوط پاس ورڈز استعمال کرنے، رازداری کی سیٹنگز چیک کرنے، اور مشکوک لنکس کو نہ کھولنے کی بھی سختی سے تلقین کی گئی ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے تخلیق کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصروں اور پیغامات کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ اگر کوئی غیر اخلاقی، نازیبا یا دھمکی آمیز تبصرہ سامنے آئے تو فوراً اسے بلاک کریں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو رپورٹ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…