بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاکرز کی ویڈیو لیک کیسے ہوتی ہے؟ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 5  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور ماڈل اریکا حق نے ایک حالیہ انٹرویو میں ٹک ٹاکرز سے متعلق ایک اہم اور متنازع معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے کے لیے بعض افراد جان بوجھ کر اپنی نازیبا ویڈیوز خود منظر عام پر لاتے ہیں۔

اریکا حق کے مطابق، کچھ ٹک ٹاکرز سستی شہرت اور ویوز کے حصول کی خاطر ایسی حرکتیں کرتے ہیں تاکہ وہ خبروں اور سوشل میڈیا پر مرکزِ توجہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں جوڑوں کی ویڈیوز کا رجحان عام تھا، مگر جب اس انداز کو مقبولیت حاصل نہ رہی تو بعض ٹک ٹاکرز نے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے عوامی توجہ حاصل کرنے کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ رجحان عمومی نہیں، تاہم چند کیسز ایسے ضرور دیکھنے میں آئے ہیں جن میں ویڈیوز بظاہر جان بوجھ کر وائرل کی گئی تھیں۔ اریکا کا کہنا تھا کہ پہلے وہ سمجھتی تھیں کہ ایسی ویڈیوز خواتین کی مرضی کے بغیر وائرل ہوتی ہیں، لیکن اب بعض معاملات میں لگتا ہے کہ کچھ خواتین خود ایسا کر رہی ہیں، اگرچہ اکثریت واقعتاً متاثرہ ہوتی ہے۔

اریکا نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے ذاتی طور پر کبھی کسی لڑکے کے ساتھ ویڈیوز نہیں بنائیں، اور نہ ہی انہیں شہرت یا ویوز کے لیے کسی دباؤ کا سامنا رہا۔ وہ خود کو سوشل میڈیا پر ایک ذمہ دار اور محتاط صارف قرار دیتی ہیں، جو اپنی شہرت اور کردار کی ساکھ کا خیال رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں متعدد ٹک ٹاکرز، جن میں مناہل ملک، سجل ملک، سامعہ حجاب، امشا رحمان، علیزہ سحر اور دیگر شامل ہیں، کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…