منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6 گرائے

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کے 20 طیارے نشانے پر تھے، صرف 6 مار گرائے، نئی جنگ کے خدشات دنیا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیںنیویارک میں اقوام متحدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے میزائل فائر کیے گئے جن پر پاکستان نے نہایت ذمہ داری کےساتھ بھرپور اور مؤثر ردعمل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر کے قیام میں امریکی صدر اور وزیر خارجہ نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کے پاس بھارت کے 20 جنگی طیارے نشانے پر تھے، تاہم ہم نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 طیارے مار گرائے۔ بلاول کے مطابق اس کشیدگی کے دوران عالمی امن خطرے میں تھا، اور یہ صورت حال کسی بھی لمحے ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہو سکتی تھی۔انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت اگر پاکستان کا پانی بند کرے گا تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دریاؤں کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور اگر 200 ملین پاکستانیوں کے پانی کو روکا گیا تو یہ صرف دو ملکوں کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہوگا۔ بلاول نے مطالبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات پر عالمی سطح پر سخت ردعمل آنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو کی حکومتیں ایک ہی سوچ کی نمائندہ ہیں، جو کشمیر اور فلسطین میں ظلم و ستم کے ذریعے بدنامی کا سبب بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں رہنما انسانی حقوق کی پامالی کے ذمے دار ہیں اور ان کی پالیسیاں خطے کے امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہیں۔قبل ازیں بلاول بھٹو نے امریکی سرزمین پر چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں کون جیتا؟ اس کا آسان جواب یہ ہے کہ کون اپنی قوم کو سچ نہیں بتا رہا۔ ان کے مطابق بھارتی حکومت کو اپنے نقصان کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگ گیا، اور وہ اپنی عوام سے سچ چھپا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرائے تھے اور جنگ بندی کیلئے عالمی برادری سے اپیل کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہے لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ موجودہ صورت حال میں تسلسل ممکن نہیں۔بلاول نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ نہ صرف امن کے قیام میں کردار ادا کریں بلکہ کشمیر، پانی اور دہشتگردی جیسے دیرینہ مسائل کے حل میں بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ ان کے مطابق پاکستان پُرامن مذاکرات چاہتا ہے، اور جب تک دوطرفہ بات چیت کا عمل شروع نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں امن کا قیام ممکن نہیں۔جبکہ انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 129 کے تحت اس میں ترمیم کی جائے گی تاکہ یہ رعایت ممکن ہو سکے۔اطلاعا



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…