منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا

datetime 4  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عمران خان سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، بانی نے کہاسارے دروازے بند کردیے گئے، اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے، احتجاجی تحریک پر تمام ہدایات عمر ایوب کو دی جائیں گی۔

بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کا ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا، یہ وہ خود دیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا وہ آج کے بعد پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے، تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی ہی کریں گے جس طرح پہلے کرتے تھے، مجھے چیئرمین شپ سے ہٹانے کی باتیں افواہیں پھیلانے والے لوگ کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی پیٹرن چیف ہیں، میں پارٹی کا چیئرمین رہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی کا چیئرمین نہ ہونے کی صورت میں سب کو پتا ہے نتائج کیا ہوں گے، احتجاج کی ذمہ داری ہمیشہ علی امین گنڈا پور کو دی جاتی تھی اب ایسا نہیں، احتجاج سے متعلق مختلف لوگوں کو مختلف ذمہ داریاں دی جائیں گی، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی لیڈر شپ پر کوئی عدم اعتماد نہیں کیا ہے، میں ابھی بھی چاہتا ہوں مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…